ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گریٹر نوئیڈا میں دھند کی وجہ سے کار نہر میں گری، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

گریٹر نوئیڈا میں دھند کی وجہ سے کار نہر میں گری، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

Mon, 30 Dec 2019 12:41:32    S.O. News Service

گوتم بدھ نگر، 30/دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا میں آج علی الصبح گھنے دھند کی وجہ سے دنكور علاقے میں ایک گاڑی کے نہر میں گرنے سے اس میں سوار چھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ پانچ افراد بچالیےگئے۔ پولیس ترجمان نے پیر کو اس حادثہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سنبھل کے حیات نگر کے رہنے والے 11 افراد کار سے دہلی جا رہے تھے۔علی الصبح تقریباً ساڑھے چار بجے گھنے دھند کی وجہ سے ان کی کار كھریلہ نہر میں جا گری۔ حادثہ میں نیرج، رام کھلاڑی، مترپال، ملو، مہیش اور کشن لال کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ میں پانچ افراد نہر سے محفوظ نکلنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے بتایا کہ کار سوار خریدے گئے مکان کی پوجا پاٹھ کرانے دہلی جا رہے تھے۔ بچائے گئے پانچ افراد کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


Share: